قربانی ہمیشہ وارث دیا کرتے ہیں

 *قربانی ہمیشہ وارث دیا کرتے ہیں*



روایات میں ہے کہ مولا امیر المومنین علی ع کے پاس ایک بچے کو لایا گیا جس پہ دو خواتین والدہ ہونے کی دعویدار تھیں جب کسی صورت فیصلہ نا ہو پایا تو مولا نے حکم دیا بچے کے دو ٹکڑے کر کے دونوں میں بانٹ دیا جائے، اس حکم کے جاری ہوتے ہی ایک خاتون بین کرتے ہوئے اپنے دعوے سے دستبردار ہو گئی اور التماس کی کہ بچہ دوسری عورت کے حوالے کر دیا جائے.. جب وجہ پوچھی گئی تو وہ خاتون گویا ہوئی.. میرے لیے بلاشبہ یہ اہم ہے کہ بچہ میرے پاس رہے مگر اس سے بھی اہم اس کی زندگی ہے.. (چونکہ وہ حقیقی والدہ تھیں) 

یہ تاریخی واقعہ آج مجھے بے حد یاد آیا اور ملت کے درد دل رکھنے والے ہر باشعور فرد کو اس واقعہ کی وساطت سے میں یہ باور کروانا چاہتا ہوں کہ اپنی ذات و خواہشات کی قربانی ہمیشہ وہ دیا کرتے ہیں کہ جو اپنے اصل و مقصد کو اہمیت دیتے ہیں یوم القدس کے مرکزی جلوس ہوں، افکارِ شہید قائد کی بات ہو، چہلم شہید سردار قاسم سلیمانی ہو یا اسلام آباد میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ ہو ہمیں ہر جگہ بیان کردہ دو کردار نظر آتے ہیں ہاں یہ الگ بات ہے کہ ہم چشم بصیرت رکھتے ہوئے بھی خاموش ہو جائیں. میں شاید ہرگز قلم نا اٹھاتا کہ یہ ایام ایامِ وحدت و یگانگی کے ہیں ضروری ہے کہ ان ایام میں جبکہ تمام تر استبدادی و استعماری قوتیں ملتِ تشیع کے خلاف بر سر پیکار ہیں، یزید زندہ باد تک آ چکی تکفیری قوتیں سرِعام زعما ملت کے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر!!!! اس ایک فتنہ گر و سیاہ کار گروہ کی جانب سے مسلسل نا صرف یہ کہ زعما ملت کی توہین بلکہ اب نوبت حملوں اور تھانوں تک آن پہنچی ہے اس نے مجبور کیا کہ مختصر انداز میں بتایا جائے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے.

قارئین محترم.. جوانان آئی ایس او پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ روز اول سے دم تحریر ہر لمحہ کبھی بھی کہیں بھی انہوں نے اپنی زات یا کسی خاص شخصیت کیلیے کام نہیں کیا بلکہ ہمیشہ خطِ امام و فکر شہید قائد کے سائباں تلے ملت امامیہ و اسلامیہ کو یکجا کیا اور اس کام کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی حتی اپنی ریڈ لائنز پہ بھی سمجھوتہ کرنے سے گریز نہیں کیا.. بے گناہ اسارت و شہادت تو کبھی جبری گمشدگیاں ہمیشہ انہی جوانوں کے حصے میں آنے کی بڑی وجہ بھی یہی اپنی ذات و تنظیم سے بالاتر ہو کے کام کرنا قرار پایا جس کے شواہد موجود ہیں.

گزشتہ روز بھی جب طے شدہ امور کے باوجود تحریک بیداری کے برادران کا قبضہ، برادرانِ امامیہ پہ حالت نماز میں حملہ، پھر نہایت شرمناک طریقے سے غیر موجود حتی سابق مرکزی صدر سمیت درجنوں بے گناہ افراد پہ ایف آئی آر درج کروانے جیسا قبیح عمل سر انجام دیا گیا اس پہ بھی نہایت صبر و تحمل اور ملت کے وسیع تر مفاد میں جوابی کاروائی کسی قسم کی نا کی گئی (حالانکہ برادران امامیہ کا طرز عمل بھی لڑائی والا ہوتا جو کہ قانونی حق بھی تھا تو وہ چند شرپسند وہاں سانس بھی نا لے پاتے).

لیکن ستم بالائے ستم اس بے حیائی و بدتمیزی کے سرغنہ کسی فرد کو زعماء عروہ بجائے اس کے کہ تنبیہ کرتے الٹا جوانان امامیہ کے خلاف پراپیگنڈا کرتے اور اگلے روز پھر اسی ڈگر پہ چلتے دکھائی دیے. 

جوانان امامیہ بالخصوص مرکزی قیادت و سینیرز کی بصیرت کو سلام کہ انہوں نے مرکزی صدر کی سربراہی میں فوراً پہنچ کے اس قدر بدترین پراپیگنڈہ اور ظلم کے خلاف کارروائی کی بجائے ملت کی وحدت اور سلامتی کی خاطر اپنے زخم خود ہی سی لیے اور فقط وحدت ملی کی خاطر ظلم برداشت کر لیا.. لیکن آخر کب تک؟؟. آخر کب تک ملت کے یہ پا برہنہ جوان اس سازشی ٹولے کے دییے زخم اپنے سینوں پہ خاموشی سے سہن کرتے رہیں.؟؟؟ کب تک اس طرزِ طاغوتی پہ کاربند نفرت سے بھرے ہوئے گروہ کی حرکات و سکنات پہ خاموش رہیں...؟؟؟؟ 

ذرا غور کریں اس نظام کو طاغوت کہنے والے ان شخصیت پرست بند دماغ تعصب سے بھرے جیالوں کی حرکات پہ..

ایام محرم میں ملک بھر میں بیسیوں جگہوں پہ ان کے مظالم کا ذکر ابھی نہیں کرتا،

جلوس ہائے قدس میں ان کے ملت کے خلاف صف آرائی کی داستانیں بھی پھر کبھی سہی،

 شہادت و چہلم شہید قاسم کے موقع پہ ملت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کاوشوں سے پردہ کشائی بھی پھر سہی،

اربعین کے پرشکوہ اجتماع کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کبھی فرصت میں لیکن....!!! آپ فقط کل کے واقعے پہ غور کریں کہ اسلام آباد میں انہوں نے کیا گل کھلائے ہیں.

الاٹ شدہ جگہ پہ قبضہ 

 نہتے جوانانِ امامیہ پہ ڈنڈہ بردار حملہ

جوانوں پہ حالت نماز میں تشدد

اس سب کے بعد (طاغوتی نظام سے ہم آہنگی کر کے) 35 غیر حاضر و بے گناہ برادران کہ جن کو معلوم بھی نا تھا کہ یہ واقعہ ہوا ہے ان پہ بلا جواز ایف آئی آر

معاملہ ختم ہو جانے کے بعد پھر دھمکیاں اور جانے کیا کیا....

عزیزان من... *یقین مانیں شیرکا دل ہے ان جوانوں کا ان جیسے کلیجے کے حامل جوان واقعاً نادِ علی کے ورد سے پاکیزہ مہدوں میں تربیت یافتہ جوانوں کا ہی ہوتا ہے.. سلام ہے ان کی ماؤں کی پاکیزگی کو کہ رات بھر ان بدطینت لوگوں کی وجہ سے زخمی حالت میں سلاخوں کے پیچھے گزارنے کے باوجود رہائی ملتے ہی بجائے کسی بدلے کا سوچتے یا کچھ بھی ایسا.. فقط اپنے مرکزی صدر کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ملی وحدت کی خاطر خون آلود چہروں پہ مسکراہٹ سجائے فتنہ پرور گروہ کے پاس چل کے گئے کہ آ جاؤ اس ملک و ملت کی خاطر اب بھی ہمارے سینے حاضر ہیں*

اس نام نہاد انقلابی مگر فکرِ رہبری سے کوسوں دور گروہ کو اپنے علاوہ کوئی بھی راہ راست پے نظر نہیں آتا جسکی وجہ سے ایک بار پھر برادران امامیہ کے نورانی چہروں کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ شاید نہیں جانتے کہ جسکے ساتھ خدا ہوتا ہے اس کو کیا غم اور خدا بہترین چال چلانے والوں میں سے ۔

اس قدر پست و حقیر حرکات کے جواب میں واقعا قابل تحسین ہیں جوانانِ امامیہ بالخصوص مرکزی قیادت کہ جنہوں نے فوراً موقع پہ پہنچ کے معاملات کو اپنی تنظیم و ذات کیلہے نہیں بلکہ ملت و ملک کی خاطر حل کرنا چاہا اور اس قبیح عمل کے جواب میں ان کے پاس جا کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی اور ملک بھر میں ہزاروں امامیہ جوانوں کو باقاعدہ پیغام دیا کہ مملکت عزیز پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوے ان کی اس کم عقلی اور ہٹ دھرمی کو نظر انداز کریں کیونکہ آپ جیسے بابصیرت جوانوں نے ہر دور میں اتحاد بین المومنین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین پہ ہر وقت کام کیا آپ ہی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین و بین المومنین کے علمبردار ہیں اور چہلم امام حسین علیہ السلام اس وقت بہت بڑی سازشوں کی زد پہ ہے تمام برادران ملک بھر میں اپنے اپنے مرکزی جلوس عزا پر توجہ دیں اور اپنے اس الہی کارواں کی اقدار و روایات کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن تگ و دو کریں۔باہر کے دشمن اور اندر کے منافقین کو اگر کوئی چیز جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے تو صرف آپکا کردار ہے جسے افکار حسینی رح سے مزید مزین کرنا ہے ۔ اپنے افکار و نظریات کو اور مضبوط کریں جو کوئی بھی اس الہی تنظیم سے دشمنی کرے گا وہ اپنی موت آپ مرجاے گا کہ یہ پاکستان میں صراطِ مستقیم ہے، رہبر کی آنکھوں کا نور جبکہ دشمنان انقلاب و اسلام کی انکھوں کا کانٹا ہے. 

اس وقت پاکستان میں اتحاد بین المومنین و بین المسلمین بہت ضروری ہے دشمن ہر طرح سے ہمیں زیر کرنے پے تلا ہوا ہے

 پس!!! تربیت سے عاری، کم عقل اور شرپسند گروہ کے اس فعل کو خاطر میں نہ لائیں. اور یہ بات سمجھ لیں کہ ہمارے سینے ملی اتحاد و وحدت کی خاطر ہمیشہ صف اول میں ہی رہیں گے کیونکہ *"قربانی ہمیشہ وارث دیا کرتے ہیں"* انشااللہ خدا آپ کاحامی و ناصر ہوگا۔

زندہ یہ بیداری رہے 

یہ سلسلہ جاری رہے 

ہم ہوں نا ہوں اس بزم میں

قائم عزاداری رہے. 


*#گمنام*

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان بوائے اسکاوٹس

Pakistan failed Kashmiris or UN?